نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کودہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹراما سنٹر میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ کورونا کی جانچ کے بعد وہ مثبت پائے گئے جس کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق یہ معلومات ایمس نے دی ہیں۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اورانہیں پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سنگھ کو ہلکا بخار ہے اور جانچ کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔



