بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: آج سے سیاسی، مذہبی اور سماجی میٹنگ پر پابندی

ادھو ٹھاکرے

وزیراعلی ادھو نے کہا، لاک ڈاؤن پر 8 دنوں میں ہوگا فیصلہ

ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹر میں ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھ کروزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر سے ریاست میں ہر قسم کی سیاسی، مذہبی اور سماجی ملاقاتوں پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو ایک بار لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں مسٹر جوابدار مہم شروع کررہا ہوں،

جس میں میں آپ سے جواب چاہتا ہوں کہ آپ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے میں آپ سے جواب درکار ہے۔ جو لوگ لاک ڈاؤن نہیں چاہتے وہ ماسک پہنتے ہیں اور قواعد پر عمل کرتے ہیں اور جو لاک ڈاؤن چاہتے ہیں، انہیں ماسک نہیں پہننا چاہئے۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کمپنیاں اپنے ملازمین میں سے کچھ کو ضرورت کے مطابق گھرسے کام کرنے دیں اور کچھ لوگوں کو دفتر بلائیں،

تاکہ ٹرینوں اور بسوں میں زیادہ ہجوم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ 8 روز میں لاک ڈاؤن کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کی عوام سے کہا کہ وہ ماسک پہننے اور قواعد پر عمل کرکے لاک ڈاؤن سے بچ سکتے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ کوئی نہیں چاہتا ہے کہ وہ کمرے میں بند ہو، جو ہم نے کیا وہ خوشی سے نہیں کیا، میں نے آپ سے وقتا فوقتا بات کی۔ آپ لوگ مجھے اپنا کنبہ سمجھتے ہو، مجھے اچھا لگتا ہے کہ مجھے اس طرح کی حمایت ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button