
ممبئی:(اردودنیا.اِن)کورونا کا قہر جھیل رہے مہاراشٹرا میں آگ لگنے کا ایک واقعہ سامنے آرہا ہے۔ بدھ کے روز مہاراشٹر کے رتناگری میں ایک فارما کمپنی میں آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی محکمہ فائر کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ فائر نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سے قبل منگل کی رات کو تھانے ضلع کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں چار مریض دم توڑ گئے۔ ممبرا کے پرائم کریکٹیئر اسپتال میں تین بجے کے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے وقت تقریبا20 مریضوں کو اسپتال میں داخل تھے ۔
مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران چار مریض دم توڑ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ ادھاو ٹھاکرے نے مرنے والے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔



