بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کرونا انفیکشن کی شرح

Maharashtra has the highest corona infection rate

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس ہفتہ وار شرح قومی اوسط 5.04 فیصد سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 22.78 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو اس کی ا طلاع دی ۔مہاراشٹر کے علاوہ ، دیگر سات ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں جن میں انفیکشن کی شرح سے زیادہ ہے وہ ہیں چندی گڑھ (11.85 فیصد) ، پنجاب (8.45 فیصد) ، گوا (7.03 فیصد) ، پانڈیچر ی (6.85 فیصد) ، چھتیس گڑھ (6.79 فیصد) ، مدھیہ پردیش (6.65 فیصد) اور ہریانہ (5.41 فیصد)۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں اب تک کی جانے والی کووڈ ٹیسٹنگ کی مجموعی تعداد 24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے ،

جبکہ مجموعی طور پر انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔وزارت نے بتایاکہ سات ریاست مہاراشٹرا ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، پنجاب ، گجرات ، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو میں کوڈ کے مزید سات نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

ان ریاستوں میںپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیے جانے والے کل روزانہ نئے کیسوں میں 81.46 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button