قومی خبریں

مہنگائی کا وکاس-راہول گاندھی کابڑھتی قیمتوں پر مودی حکومت پر طنز

 

مہنگائی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)مہنگائی پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی مسلسل مودی حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں ہفتے کے روز انہوں نے ایک بار پھر نریندر مودی حکومت سے اس معاملے پر سوال اٹھایا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرکچھ اخبارات کی سرخیاں لگا کر طنز کیا کہ مہنگائی کا وکاس ہوا ہے۔

گاندھی نے دو تصویر شیئر کی ہے اس میں مہنگائی سے عوام کی پریشانی بات کی جارہی ہے۔اس تصویر میں لکھا گیا ہے کہ

’ مہنگائی کی مار، رسوئی کے بجٹ میں لگی آگ۔

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے سامان کی درآمدات کو متاثر کیا ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی نے خراب کیا عام آدمی کا بجٹ ‘،اضافی قیمتوں سے لوگ پریشان ، اور کورونا کے ساتھ ساتھ اب مہنگائی کے سے پریشان ہے عوام۔ واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12 ویں دن ریکارڈاضافہ کیا گیا ہے۔

جس کا اثر دوسری چیزوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اضافے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 90.50 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ اب تک کی نمایاں قیمت ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 37 پیسے سے بڑھ کر 39 پیسے ہوگئی ہے۔

آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 39 پیسے اضافے سے 90.58 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 37 پیسے اضافے کے ساتھ 80.97 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button