قومی خبریں

میرٹھ میں ’آپریشن کلین‘، مافیا بدن سنگھ بڈو کے بنگلے پرچلاسرکاری بلڈوزر

میرٹھ میں ’آپریشن کلین‘، مافیا بدن سنگھ بڈو کے بنگلے پرچلاسرکاری بلڈوزر

میرٹھ،21جنوری(اردودنیا.ان)مغربی اتر پردیش کے ڈان اور جرائم مافیا بدن سنگھ بڈو کی کوٹھی کو مسمار کرنے کے لئے ایکشن لیا گیا۔ یہ کام میرٹھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلی عہدیداروں اور پولیس عہدیداروں کی نگرانی میں کیا گیا۔ بدن سنگھ بڈو کی کوٹھی پر ایم ڈی اے کا بلڈوزر گرجا۔حکام کا کہنا ہے کہ انہدامی کاروائی پوری احتیاط کے ساتھ کی جارہی ہے، تاکہ آس پاس رہنے والے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس کے علاوہ وہاں موجود مندر کوبھی نقصان نہ پہنچے، اس کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ یہ پوری کاروائی سینئر افسران کی نگرانی میں کی گئی۔ بتادیں کہ بدن سنگھ بڈو 28 جنوری 2019 کو اپنی پیشی کے دوران میرٹھ کے مکٹ محل ہوٹل سے پولیس کی تحویل سے فرار ہوگیاتھا۔ اس کے بعد سے آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکالیکن اب پولیس پچھلے چار ماہ سے مسلسل بڑی کاروائی کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی غیرقانونی عمارتوں کواب ایم ڈی اے گرارہاہے۔یوگی حکومت کا آپریشن کلین جاری ہے اور اب پورانچل کے بعد مغربی اتر پردیش میں بھی مافیا پر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسی کڑی میں سرکاری بلڈوزر آج جرائم مافیا بدن سنگھ بڈو کے بنگلے پرچلا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button