قومی خبریں

میڈیکل کاداخلہ امتحان ’نیٹ ‘ملتوی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر میڈیکل داخلہ امتحان (NEET-PG)جو اتوار 18 اپریل کو ہونا تھا ، ملتوی کردیا گیاہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

طلباء اور ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل NEET-PG امتحان کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں پہنچا تھا۔ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کوویڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے درمیان 18 اپریل کو ہونے والی NEET-PG امتحان ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button