بین الاقوامی خبریں

نائیجیریا میں اغوا ء کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا

نائیجیریا میں اغوا ء کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا
نائیجیریا میں اغوا ء کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا

لندن:(ایجنسیاں) نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول سے اغوا کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا کر دی گئی ہیں اور اب یہ حکومتی حفاظت میں ہیں۔ یہ بات نائیجیریا کی شمالی ریاست زمفارا کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتاوالے نے کہی ہے۔

گورنرکے بقول تمام لڑکیاں خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ اس ریاست کے ایک گاؤں جنگیبے میں واقع سرکاری سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل پر سینکڑوں مسلح افراد نے جمعہ 26 فروری کو ہلہ بول دیا تھا اور وہاں سے طالبات کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ابتداء میں یہ تعداد 317 بتائی گئی تھی ،تاہم گورنر کا کہنا ہے کہ اصل تعداد 279 ہی تھی۔

آسٹریلیا : برسوں سے قید درجنوں مہاجرین رہا کردیئے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button