جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کاکیاتھاریپ،سوشل میڈیا پرڈالی فحش تصاویر، پولیس نے کیا گرفتار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے اور پھر اس کی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ناظم نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔دراصل متاثرہ لڑکی کے بھائی نے چند روز قبل امن وہار پولیس اسٹیشن میں شکایت دی تھی کہ فرضی پروفائل بنا کر اس کی بہن کی فحش تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

تفتیش کے دوران متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ پڑوس میں رہنے والے ناظم نامی شخص نے تقریبا 5 سال قبل اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی اور پھر اس کی فحش تصاویر لی۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے فوری طور پر 2 ٹیمیں تشکیل دی اور ملزم ناظم کا موبائل نمبر کوسرویلانس پر لگا دیا۔ ملزم متاثرہ کے پڑوس میں رہتا تھا اور کچھ دن پہلے ہی وہ کہیں اور رہنے چلاگیاتھا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو حیدرآباد میں ملزم کا مقام ملا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے ملزم ناظم کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق ناظم مسلسل اپنا مقام تبدیل کرتا رہا، تقریبا 15 دن کی جدوجہد کے بعد پولیس نے حیدرآباد سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ایک چھوٹی سی بستی سے ناظم کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ناظم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ نابالغ لڑکی کو بلیک میل کرکے اس کا استحصال کرنا چاہتا تھا۔ اسی وجہ سے اس نے یہ فرضی پروفائل بنوایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button