بین ریاستی خبریں

نتیش کمار: فی الحال اسکول بندکرنے کی ضرورت نہیں ،بہارمیں صورت حال قابومیں

چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ
کوویڈپرنتیش کمارکی اعلیٰ سطحی میٹنگ،ہولی کے دوران سخت انتظامات کافیصلہ

پٹنہ: (اردودنیا.اِن)مختلف ریاستوں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سی ایم ہاؤس میں ایک ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد کیا گیا۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے تمام اسکول کھلے رہیں گے اور بچوں کی تعلیم جاری رہے گی۔ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ضروری سہولیات کا خیال رکھیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ اس وقت بہار میں کورونا ایسی حالت میں نہیں ہے کہ اسکول بند کردیں۔

میٹنگ میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ، سپریہ امرت نے کورونا انفیکشن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاہے کہ ہولی کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے لوگ بہار واپس آئیں گے۔ ٹرین ، بس، ہوائی راستے سے باہر سے آنے والے لوگوں پر خصوصی توجہ رکھنی چاہیے۔

اس کے ساتھ ، ریلوے اسٹیشن ، بس اڈوں اورہوائی اڈے آنے والے مسافروں کا معائنہ کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہیلتھ ورکرز ، فرنٹ لائن ورکرز پولیس اہلکاروں کو تیزی سے ویکسین دی جائے ۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں ملنی چاہیے۔

اس میٹنگ میں وزیرتعلیم وجے کمار چودھری ، وزیر صحت منگل پانڈے ، چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ اور بہت سے افسران موجودتھے۔ تمام زونز کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور انسپکٹر جنرل پولیس اور تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ڈاکٹروں کو بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button