
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے آغاز سے ٹھیک پہلے ایک بین الاقوامی شوٹر کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے اور اسے ابھی اسپتال میں قرنطین میں رکھا گیا ہے۔شوٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے سکریٹری راجیو بھاٹیا نے بتایاکہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک شوٹر کورونا ٹیسٹ میں پوزیٹیوپایا گیا ہے۔
اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔تاہم اس شوٹر کے ٹیم کے ساتھیوں اور معاون عملے کا ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے۔شوٹر کا پہلے ایئرپورٹ اور بعد میں جمعرات کو دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔این آر اے آئی کے عہدیدار نے بتایا کہ شوٹر کو بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے اور وہ نشانے بازی کے رینج میں نہیں آیا تھا۔



