تلنگانہ کی خبریں

ٹی آرایس وی کیلنڈر کی ایم ایل سی کویتا کے ہاتھوں رسم اجرائی

کورٹلہ 8 /جنوری(واسق الرحمٰن) ٹی آرایس وی کیلنڈر کی تلنگانہ جاگروتی کی صدر و ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ایم ایل سی کویتا نے ٹی آرایس وی سے وابستہ تمام قائدین کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ نئے سال میں کئی اسکیمات کے علاوہ ترقیاتی و فلاحی اقدامات کو انجام دے رہی ہے۔انہوں نے پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی اسکیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں ۔ٹی آرایس وی ضلع نظام آباد کوآرڑینٹر محمد اعجاز کی قیادت میں ٹی آرایس وی قائدین نظام آباد رورل کنوینر چرنجیوی ‘ابھیلاش ‘ذاکر (میلارم )‘نائب سرپنج سمن ‘سریش ‘سندیپ ‘کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button