تلنگانہ کی خبریں

ٹی ایس ۔ ایمسیٹ 2021 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

رجسٹریشن کا آج آغاز ہوگیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر ‘ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ) 2021 کیلئے رجسٹریشن کا آج آغاز ہوگیا ۔ صدر نشین تلنگانہ کونسل برائے اعلی تعلیم ٹی پاپی ریڈی نے بتایا کہ طلبا 20 مارچ سے 18 مئی تک کسی لیٹ فیس کے بغیر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ تاہم 500 روپئے دیرانہ کے ساتھ 7 جون تک 2,500 روپئے دیرانہ کے ساتھ 17 جون تک اور 5,000 روپئے دیرانہ کے ساتھ 28 جون تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

پاپی ریڈی نے کل ہی ایمسیٹ 2021 ویب سائیٹ کا آعاز کیا ہے ۔ انٹرنس ٹسٹ 5 اور 6 جولائی کو اگریکلچر کیلئے اور انجینئرنگ کیلئے 7,8 اور 9 جولائی کو ہونے والا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button