
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری بنائی اور وہ ورلڈ کرکٹ میں 3000 ٹی ٹونٹی رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ کوہلی مردوں کی کرکٹ میں پہلے بیٹسمین ہیںجنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3000 رنز بنائے۔ کوہلی کے علاوہ یہ کارنامہ خواتین کی کرکٹ نے پہلے ہی انجام دے چکی ہیں ۔
در اصل نیوزی لینڈ میں خواتین کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں سوزی بیٹس ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3000 رنز مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی کرکٹر ہیں۔سوزی بیٹس 2018 میں ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ خاص کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب رہیں۔ سوزی نے اپنے 108 ویں ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 3000 رنز مکمل کیے تھے۔ سوزی بیٹس ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بھی ہیں ،
انہوں نے 122 میچوں میں 3301 رنز بنائے ہیں ، جس میں 1 سنچری اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں۔اس معاملے میں دوسرے نمبر پر بھی خاتون بلے باز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر ورلڈ کرکٹ میں 3000 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والی دوسری بلے باز ہیں۔ سال 2020 میں اسٹیفنی ٹیلر نے انگلینڈ کے خلاف یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا ۔
اسٹیفنی ٹیلر نے اب تک 108 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں 3062 رنز بنائے ہیں ، ٹیلر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 21 نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔متھالی راج ہندوستان کے لئے خواتین کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنارہی ہیں۔ متھالی نے 89 میچوں میں اب تک 2367 رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے 17 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ مردوں کی کرکٹ میں کوہلی 3000 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے کرکٹر ہیں ، کوہلی اب تک 88 میچ کھیل کر 3078 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جس میں 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



