پائلٹوں نے فضائی انتظامیہ کو دی دھمکی : اگر ہمیں جلد کرونا ویکسین نہ ملا تو ہم اپنا کام بند کردیں گے
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایئر انڈیا ایئربس پائلٹ نے اپنی انتظامیہ کوانتباہ دیا ہے کہ اگر انہیں ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین نہیں دیئے جاتے ہیں ، تو وہ کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ پائلٹ کی یونین انڈین کمرشل پائلٹس ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر عملہ کے ممبران کو قومی ویکسی نیشن کیمپ لگا کر ایر انڈیا کے ذریعہ ٹیکے نہیں لگائے جاتے ہیں تو وہ کام بند کردیں گے۔ ڈائریکٹر آف آپریشنز کو لکھے گئے خط میں ائیر انڈیا کے پائلٹوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ ان کو فرنٹ لائن ورکر سمجھتے ہوئے ویکسین نہیں لگارہی ہے۔
پائلٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ عملے کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد کورونا پازیٹو ہوئی ہے اور وہ آکسیجن سلنڈروں کے لئے جاں بلب ہیں ۔پائلٹوں کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران وہ ویکسین کے بغیر اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔پائلٹوں نے مزید بتایا کہ ڈیسک ملازمت کرنے اور ورک فرام ہوم والے ملازمین کو ویکسین دیئے جا رہے ہیں ، لیکن عملے کے ممبران کو چھوڑ دیا جارہا ہے ، جنہیں کورونا کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔



