بین ریاستی خبریں

پربھنی :اقلیتوں کیلیے پالی ٹیکنیکل کالج نئے سال سے شروع ہوگا،نواب ملک

پربھنی میں اقلیتوں کے لیے سرکاری پالی ٹیکنیکل کالج نئے سال سے شروع ہوگا – ڈی پی ڈی سی میٹنگ میں میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے قرارداد منظور – وزیر سرپرست نواب ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب 

پالی ٹیکنیکل کالج

پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع میں اقلیتوں کے لئے عنقریب نئے سال سے پالی ٹیکنیکل کالج شروع ہو جائے گا – اسی طرح پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے ڈی پی ڈی سی کے میٹنگ میں قرارداد منظور کر دی گئی ہے – اس طرح کی معلومات وزیر سرپرست نواب ملک نے صحیفہ نگاران سے خطاب کے دوران دی ہے – انہوں نے کہا کہ پربھنی ضلع میں سرکاری پالی ٹیکنیکل کالج کی منظوری کے پروپوزل کے لیے کئ مسائل درپیش آئے ہیں –
تاہم اس معاملہ میں رکن اسمبلی ڈاکٹر راہول پاٹل نے ڈی پی ڈی سی کے میٹنگ میں اس متعلق مدعا پیش کیا – جس پر وزیر سرپرست نواب ملک نے سرکاری سطح پر درپیش دشواریوں کے حل کے لیے نمائندگی کرنے کی یقین دہانی کروائی – اس معاملہ میں منترالیہ میں فوری طور پر نمائندگی کرنے کی بات کہی – اور کہا کہ آنے والے تعلیمی سال سے مذکورہ کالج کو شروع کردیا جائے گا –
اس جانب خصوصی اقدامات اٹھائے جائینگے – انہوں نے مزید کہا کہ پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے ڈی پی ڈی سی میں کالج کی منظوری کے لئے قرارداد منظور کر دی گئی ہے – اس متعلق پربھنی ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا – جس کے لیے سبھی ارکان ڈی پی ڈی سی نے متفقہ طور پر تائید اور حمایت کا اعلان کیا ہے –
اس متعلق ضلع کلکٹر آفیس کے دفتر میں وزیر سرپرست نواب ملک کی صدارت میں ڈی پی ڈی سی کی میٹنگ منعقد ہوئی – اس موقع پر سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے قرارداد پیش کی – جس پر رکن شری نواس منڈے نے تائید کا اعلان کیا – میٹنگ میں موجود سبھی عوامی نمائندگان نے ایک جٹ ہو کر سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے سفارش کرتے ہوئے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا –
اس طرح کی معلومات وزیر سرپرست صحیفہ نگاران سے خطاب کے دوران دی – پریس کانفرنس میں ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر کے علاوہ, ضلع پریشد سی ائ او شیوانند ٹکسالے، ضلع ایس پی جینت مینا و دیگر افسران موجود تھے –

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button