
پربھنی : شوہر کی پھانسی لیکر خودکشی کے بعد بیوی کی بھی موت
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع کے پورنا تعلقہ میں واقع کلگاؤں میں تاڑکلاس پولیس اسٹیشن کے حد میں شوہر نے پھانسی لیکر خودکشی کر ڈالی جبکہ بیوی بیہوشی کے حالت میں پائ گئی – جس کے سبب گاؤں میں بڑے پیمانے پر کھلبلی مچ گئی –
مذکورہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا – اس متعلق ملی اطلاعات کے مطابق کلگاؤں کے موتی رام راؤ دیوکتے عمر 26 سال اور ان کی بیوی شیام بالا موتی رام دیوکتے عمر 20 سال ان دونوں کی موت واقع ہوگئی – جس کی موت کا پتہ پولیس لگا رہی ہے – ہنوز دونوں کی موت کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے – کلگاؤں کے ساکن رام راؤ دیوکتے کے فرزند یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں – اور ان کی لاک ڈاؤن کے درمیان ماہ مئی میں ہی تاڑکلاس کے لکشمن فنگر کی دختر کے ہمراہ شادی ہوئی تھی –
جن کی شادی ہوے دس ماہ ہوچکے تھے – اور دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے – تاہم آج وہ دونوں صبح سات بجے کے بعد اپنے گھر سے باہر نہ نکلنے پر گھر کے دیگر افراد خاندان نے دروازہ کو بجایا – تب وہاں سے انہیں کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں مل سکا – جس پر گھر کے دیگر افراد نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تب انہوں نے موتی رام دیوکتے کو پھانسی کی حالت میں مردہ پایا –
جبکہ ان کی بیوی شیام بالا دیوکتے بیہوشی کی حالت میں پائ گئی – جس پر ان کے افراد خاندان نے تاڑکلاس کے خانگی اسپتال میں شریک کیا – جہاں ان کی صحت میں کچھ بھی سدھار نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے پربھنی کے اسپتال لیجانے کا مشورہ دیا – تاہم شیام بالا کا پربھنی کو لیجاتے ہوئے راستے میں انتقال ہوگیا – اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاڑکلاس پولیس اسٹیشن کے معاون پولیس انسپکٹر وجے کمار راموڑ، معاون انسپکٹر دھننجے کنکے، گنیش لونڈے، پٹھان، سدھارتھ ڈہالے و دیگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پنچنامہ کیا –
پولیس اس بات کا پتہ لگانے میں محو ہیں کہ آخر موتی رام نے کس بنا پر پھانسی لی ہے اور شیام بالا کی موت کیسے واقع ہوئی ہیں – جس کی تفتیش میں پولیس لگی ہوئی ہے – اب اس بات کا پتہ تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی چل پائے گا




