بین ریاستی خبریں

پربھنی : فیم آرگنائزیشن تنظیم ،ممبران میں جوق در جوق اضافہ

پربھنی : فیم آرگنائزیشن تنظیم ،ممبران میں جوق در جوق اضافہ 

پربھنی : (سید یوسف)ریاست مہاراشٹر میں اقلیتی مدارس کے مسائل اور اس کی یکسوئی کے حل کے لیے قائم کردہ تنظیم فیم آرگنائزیشن کی ممبر سازی مہم ریاست بھر میں زوروں پر جاری ہے – جس کے لیے ریاست کے تمام تعلیمی ادارے، صدر مدرسین اور اساتذہ ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں –

ملحوظ رہے کہ فیم تنظیم کی بنیاد اقلیتی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے ہی کی گئی ہے – اسی طرح فیم کے زریعے ملی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے فن، ادب اور تہذیب اس عنوان کے تحت ریاست بھر میں اب تک کئ شاندار کامیاب پروگرام منعقد ہو چکے ہیں – اسی تناظر میں اب فیم کا دائرہ کار وسیع تر ہوتا جا رہا ہے –

جس کے تحت اب تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے بھی تقریبات کا انعقاد عمل میں آرہا ہے – جس کے تحت اب اساتذہ کے لیے ریاست گیر پیمانے پر اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کو جدید اور اپڈیٹ بنانے کی کوشش فیم کی روح رواں نیز سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان رات دن کوشاں نظر آرہی ہیں –

اسی طرح اب فیم کے تحت ٹیچر سیل، اکیڈمک سیل، اسپورٹس سیل اور ثقافتی سیل اس طرح سے چار نئے سیل کی نئے سرے سے بنیاد ڈالی گئی ہے – جس کے تحت ریاستی صدر الحاج تحسین احمد خان، سیکریٹری انجنیئر خالد سیف الدین، شیخ شبیر شاکر، ممبئی، ڈاکٹر ایس وی رضوی، رضوانہ شمیم، ٹیچر سیل کے ریاستی کوآرڈینیٹر سید یوسف سید موسی، اکیڈمک سیل کے کوآرڈینیٹر فاروق علی خان، اسپورٹس سیل کے کوآرڈینیٹر سید شکیل اور ثقافتی سیل کے آصف حسین انصاری ریاست گیر پیمانے پر ممبر سازی کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں –

ریاست مہاراشٹر میں اب تک کئ اضلاع کے صدور کا اعلان کردیا گیا ہے – ہنوز کچھ باقی ہے – دریں اثناء اب مرہٹواڑہ کے اضلاع کے دورہ کے بعد ریاست مہاراشٹر کے دیگر اضلاع کا عنقریب دورہ کیا جا رہا ہے – اس کام کے لیے ریاستی صدر الحاج تحسین احمد خان، ریاستی سیکرٹری انجنیئر خالد سیف الدین، شیخ شبیر شاکر کے علاوہ ٹیچر سیل کے ریاستی کوآرڈینیٹر سید یوسف سید موسی، فاروق علی خان، سید شکیل، آصف انصاری پوری طرح سے کوشاں ہیں – مزید تفصیلات کے لیے ٹیچر سیل کے ریاستی کوآرڈینیٹر سید یوسف سید موسی، ،پربھنی سے موبائل فون نمبر 9595106468  پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں –

اسی طرح ریاست مہاراشٹر کے سبھی اضلاع کے صدور سے فوری طور پر رابطہ قائم کریں – اس طرح کی اپیل تحسین احمد خان راستی صدر فیم، انجینئر خالد سیف الدین، ریاستی سیکرٹری فیم آرگنائزیشن، اورنگ آباد نے کی ہے –

متعلقہ خبریں

Back to top button