جمعیة علماء ضلع پربھنی کے نو تعلقہ جات میں میعاد کی تکمیلی پر انتخابات نو –
پربھنی (سید یوسف) پربھنی بحکم صوبائی جمعیت مھاراشٹرا کی جانب سے الحمد للہ پربھنی ضلع کے تعلقہ مانوت کی تعلقہ وشہری کمیٹیوں کاانتخاب کا انعقاد ضلع صدر مولانا صادق ندوی اور سید اسحاق سیٹھ باغبان ضلع جنرل سیکرٹری کی نگرانی میں عمل میں آیا۔
جس میں شہر مانوت کے بزرگ ترین مفتی حضرت مولانا اسحاق قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی دستور جمعیت علماء کے مطابق صدر عھدیداران واراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔
اسی طرح آئندہ کے لۓ نئے عزم کے ساتھ ضلع اور صوبائی ھدایات پر عمل کی تلقین کرائی گٸ – اس موقع پر مولانا محمد صادق ندوی، ضلع صدر نے مختصر جامع خطاب بھی کیا۔ساتھ ھی ممبر سازی کی کاپیاں اور کوٹہ کی رقم بھی حاصل کی گئی –
مولانا مفتی اسحاق قاسمی صاحب کی دعاپر مجلس أنتخاب کا اختتام عمل میں آیا- اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مقامی جمعیت علماء نے اہم کردار ادا کیا –
بعد ازاں 22 فروری بروز پیر کو سیلو جمعیت کا انتخاب مسجد مرکز سیلو میں منعقد ہوچکا ہے – اسی طرح 23 فروری بروز منگل کو بعد نماز ظہر پاتھری تعلقہ جمعیت علماء کا انتخاب عمل میں آئے گا – 23 فروری بروز منگل کے روز بعد نماز عصر تعلقہ سونپیٹھ تعلقہ باڈی کا انتخاب ھوگا – اس طرح کی اطلاع مولانا صادق ندوی نے دی ہے –

پربھنی شہر میں ماسک نہ لگانے پر 90 افراد پر جرمانہ کاروائی
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں کورونا وائرس کے پیش نظر کورونا وائرس جیسے خطرناک مہلک مرض کے روک تھام کے لئے پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر کے ایماء پر ماسک نہ پہنے اور سماجی فاصلہ کا لحاظ نہ کرنے پر پربھنی شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر دیوی داس پوار اور ضلع ایس پی کے جینت مینا کی نگرانی میں شہر کے جنتور روڈ، وساوا پھاٹہ پر تین پہیہ آٹو رکشہ گاڑیوں اور بسوں میں ماسک کے استعمال نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے –
صبح کے وقت ابتداء میں 70 افراد پر ماسک نہ پہنے پر جرمانہ کاروائی کی گئی ہے – جبکہ شہر میں پرشاسکیہ عمارت میں 20 افراد پر بغیر ماسک کے گھومنے پھرنے پر جرمانہ کاروائی کی گئی ہے –
عیاں رہے کہ اتوار کے روز پربھنی شہر کے راج گوپال آچاریہ گارڈن کے کارنر پر 46 افراد پر کاروائی کی گئی ہے – پربھنی شہر میں ماسک نہ لگانے کی صورت میں پیر کے روز شیواجی چوک میں ماسک نہ پہنے پر کاروائی کی گئی ہے – مذکورہ کاروائی روزانہ جاری رہیگی –

پربھنی میں میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو ٹیکسٹ میسج بھیج کر اندولن کیا جائے گا
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری دینے کے مطالبہ کو لیکر اب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور وزیر میڈیکل سائنس امیت دیشمکھ کو ٹیکسٹ میسج بھیج کر انوکھا احتجاج اندولن کیا جائے گا- اس طرح کی اپیل پربھنی کر سنگھرش سمیتی کی جانب سے کی گئی ہے –
اس متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری ملنے کے کیبینیٹ میں منظوری دی جائے – اس مطالبہ کو لیکر پربھنی ضلع کی عوام 22 فروری 2021 کے روز صبح نو بجے شام پانچ بجے تک میڈیکل کالج کی منظوری دینے کے لیے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر میڈیکل ایجوکیشن کو ان کے موبائل فون نمبرات پر اب عزت مآب…
میڈیکل کالج کو کیبینیٹ میں منظوری دی جائے – کیبینیٹ میں قرار داد منظور کیا جائے – ایس ایم ایس کریں – وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا موبائل فون نمبر:- 9821226146.
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار موبائل نمبر :- 9850051222.
وزیر میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ موبائل نمبر :- 9870633333.
ان نمبرات پر صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ٹیکسٹ میسج کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پربھنی ضلع میں 21 افراد کورونا وائرس سے متاثر –
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں دس کی کمی پائ گئی ہے – آج اتوار کے روز 21 پازیٹو مریض پربھنی میں پائے گئے ہیں – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ آٹھ ہزار دو سو اڑسٹھ ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک سات ہزار سات سو انہتر مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 321 مریض فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 178 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں – جن میں سے آج 20 افرد کو ان کی صحت یابی پر ان کی گھرواپسی کر دی گئی ہے -اسی طرح آج ایک پازیٹو مریض کا انتقال ہوا ہے –
اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے کے مشترکہ پریس ریلیز کے زریعے دی گئی ہے
پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے متعلق عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں – لاپرواہی اور کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں – پربھنی ضلع کلکٹر
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام شہریان کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں – ضلع کے پڑوسی اضلاع میں کورونا کوویڈ – 19 کے مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے – جس کے اثرات یہاں بھی مرتب ہو سکتے ہیں – تاہم اس متعلق لوگ پریشان نہ ہوں –
اس متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں – اس طرح کی اپیل پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے کی ہے – انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کوویڈ – 19 مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے – جس کے لیے لوگ احتیاط کریں – اور کسی قسم کے غفلت میں مبتلا نہ رہیں – کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں –
شہریان ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں – سماجی فاصلے کا لحاظ رکھیں – ہجوم کی جگہوں پر جانے سے بچیں – جو لوگ باہر غفلت برتتے ہوے پائے جاتے ہیں تو ان پر تادیبی کاروائی کی جائے گی – اسی طرح کورونا وائرس سے متعلق ہر روز جائزہ لیا جائے گا -اس متعلق کاروائی کے لیے دستے تشکیل دیے گئے ہیں – عوامی تقریبات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے –
شادی کی تقریبات میں زائد افراد کی شرکت پر فنکشن ہال کے مالک اور شادی کے منتظم کے خلاف کاروائی کی جائے گی – اسی طرح سردی کھانسی اور دیگر امراض کے شکایت پر فوراً دواخانہ میں علاج کریں – آر ٹی پی سی آر کی جانچ پڑتال بھی کرتے رہیں – اس متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت نہ برتیں – اس طرح کی اپیل پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے ضلع کی عوام سے کی ہے –




