سرورقفلمی دنیا

پریتی زنٹا نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی

پریتی زنٹا نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتادی

آئی پی ایل

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا شادی کے بعد امریکہ منتقل ہوگئی ہیں اور کافی عرصے سے وہ بڑی اسکرین پر بھی دکھائی نہیں دی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ سے اس لیے دور ہوں کیونکہ میں خود کو ‘بیچ’ نہیں رہی، میری عادت نہیں کہ میں لوگوں سے شکوہ شکایت کروں، مجھے کسی سے بھی شکایت نہیں۔

آئی پی ایل

پریتی زنٹاکا کہنا تھاکہ انہیں بالی وڈ سے غائب رہنے پرکوئی دکھ نہیں، وہ ذاتی تشہیرکےلیے مختلف حربے آزمانے کے بجائے اپنےکام سے جگہ بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کبھی خود پرکچھ لکھوانے کے لیے پیسہ خرچ کرتا نہیں دیکھیں گے، کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے میرے کام سے سراہا جائے، میں نے کبھی اپنی میڈیا کوریج کے لیے رقم خرچ نہیں کی۔

خیال رہے کہ  پریتی زنٹا کا شمار بالی وڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور آخری بار وہ طویل وقفے کے بعد 2018 میں ‘بھائی جی سپرہٹ’ نامی فلم میں دکھائی دی تھیں۔ ادکارہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک بھی ہیں اور آئی پی ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم میں دکھائی دیتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم ’’ انشاء اللہ ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button