سرورققومی خبریں

پرینکاگاندھی: 16000کروڑکے جہازخریدنے والے کے پاس کسانوں کے بقایاکے پیسے نہیں

پرینکاگاندھی:16000کروڑکے جہازخریدنے والے کے پاس کسانوں کے بقایاکے پیسے نہیں

متھرا: (اردودنیا.اِن)متھراکی یہ سرزمین انا کو توڑ نے والی ہے۔ 90 دن سے کسان اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں ، لیکن حکومت نے ان کی پٹائی کی ہے ۔ان کی بات نہیں مانی۔ وہ وزیر اعظم جو دنیا کے کونے کونے میں گھوم رہے ہیں لیکن دہلی کی سرحدوں تک نہیں پہنچ سکے۔

متھرا کی سرزمین انا کوتوڑدے گی،پوری دنیاگھومنے والے کوکسانوں سے ملنے کی فرصت نہیں

ان خیالات کا اظہار کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے متھرامیں کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہاہے کہ بھگوان ان کی انا کو توڑ دیں گے۔یہاں آلو کاشت کاروں کابراحال تھا۔ پچھلے سال گنے کی ادائیگی 15000کروڑہے لیکن وزیر اعظم نے اپنے لیے 16000کروڑ مالیت کے دوجہازخریدے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button