
قومی خبریں
پرینکا گاندھی نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا
جب عوامی مقامات پرہجوم پرپابندی توامتحانات کیسے ہوں گے؟
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کانگریس کی جنرل سکریٹری پریاینکاگاندھی واڈرا نے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک پر زور دیا ہے کہ وہ دسویں اوربارہویں جماعت کے سی بی ایس ای اسکول کے طلباء کے بورڈ امتحانات پر دوبارہ غور کریں کیونکہ ملک میں روزانہ کوویڈ کے نئے کیسوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے پوکھریال کو لکھا ہے کہ وہ ہندوستان کے لاکھوں بچوں اور والدین کے خوف اور خدشات پرسوچیں اور بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہونے پر بڑوں کو متنبہ کریں۔



