مخصوص فیڈ کے استعمال کے بعد عارضہ ،کمپنی نے معاوضہ ادا کرنے سے اتفاق کیا
ممبئی:(اردودنیا،اِن)مہاراشٹرا میں پونے کی پولیس کو اس وقت الجھن کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کسان نے مرغیوں کے انڈا دینا بند کرنے کیلئے فرٹیلائیزر کمپنی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پولٹری فارم کے ایک کسان نے پولیس میں شکایت کی ہے کہ ایک مخصوص کمپنی کے فیڈ کو کھلانے کے بعد مرغیوں نے انڈا دینا بند کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کمپنی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا کیونکہ کمپنیوں کے ذمہ داروں نے پولٹری فارمس کے مالکین کو معاوضہ کی ادائیگی سے اتفاق کیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ 3 تا 4 پولٹری فارمس میں اس کمپنی کی فیڈ کھلائی گئی تھی جس کے بعد سے مرغیوں نے اڈے دینا بند کردیا۔ ایک ہی علاقہ کے بعض پولٹری فارمس نے اس طرح کی شکایت کے بعد یہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ احمد نگر ضلع کی ایک کمپنی سے مرغیوں کے لئے فیڈ حاصل کی گئی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اینمل ہسبنڈری عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔