بین ریاستی خبریں

پونے میں کورونا کے 9621 نئے کیسزدرج

پونے:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرمیں کورونا بے قابو ہوگیا ہے۔ پونے میں بھی کورونا کیسزبڑھ رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے کیسزکے باوجود سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں ہورہا ہے ۔ بازار وںمیں ہجوم ہے۔ ریاست میں دفعہ 144 نافذہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ 5 یا زیادہ لوگ ایک ساتھ نہیں گھوم سکتے ہیں، لیکن بازاروں میں اس پر عمل کیا جارہا ہے ۔

پونے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9621 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 86 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے صحت کے نظام بری طرح فیل ہوچکے ہیں۔ پیر کے روزپال گھر ضلع کے نالاسوپارہ کے ایک اسپتال میں ایک دن میں سات کورونا مریضوں کی موت ہوئی۔

جس کے بعد اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام تر کوششوں کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button