پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

نئی دہلی ،22؍جنوری ( اردودنیا.ان ) دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پٹرول ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے روز دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ کرنے کے بعد یہ 85.20 سے 85.45 فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔جمعہ کے روز نہ صرف پٹرول بلکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 75.38 روپئے سے بڑھ کر 75.63 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ممبئی میں بھی پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول 92.04 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 82.40 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دہلی میں پیٹرول اپنے ریکارڈ سطح پر اور ممبئی میں ڈیزل اپنے ریکارڈ سطح پر فروخت ہورہا ہے۔چنئی اور کولکاتہ میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
چنئی میں پٹرول 88.07 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 80.90 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 86.87 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 79.23 روپئے فی لیٹر ہے۔



