
CSSC کے ذریعہ 6506 عہدوں کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ31 جنوری
پٹنہ : ( اردودنیانیوز) سنٹرل اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ مختلف عہدوںکیلئے6506 ویکنسی آئی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ31 جنوری2021 مقرر ہے۔ کمبائنڈ گریجویٹ سطح کے امید واروں کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔29 مئی 2021 سے 7 جون 2021 تک امتحان کے انعقاد کی تاریخ مقرر ہے۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے انکم ٹیکس افسر اور اکسائز انسپکٹر کے طور پر بحال کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مکمل تفصیلی جانکاری ویب سائٹ ssc.nic.in سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال سی ایس ایس سی کے ذریعہ کمبائنڈ اکزام لئے جاتے ہیں۔ یہ امتحان سال میں صرف ایک بار ہوا کرتا ہے۔ہر گریجویٹ امید وار اس امتحان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ گریجویٹ اور مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنے والوں کے لئے یہ سنہرا موقع ہے۔ اہلیت رکھنے والے امید واروں کو چاہئے کہ وہ اس فارم کو ضرور بھریں۔ ساتھ ہی آج ہی سے تیاری شروع کردیں۔
مسلسل سیٹ پریکٹس(Set Practice )اور سخت محنت سے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ممکن ہو تو کوچنگ بھی حاصل کریں۔ آپ محنت کریں ، کوشش رائیگاں نہیں جائیں گی۔ فارم بھرنے کے بعد نصاب کے مطابق رات دن تیاری میں لگ جائیں۔ آپ کی کامیابی ہم لوگوں کے لئے باعث فخر و انبساط ہوگی۔ ہم لوگوں کی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔



