
الریاض:(ایجنسیاں)سعودی عرب نے لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی بار بار کی جانے والی کوششوں کے بعد مملکت نے لبنان سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف سعودی عرب میں کسٹمز کے حکام نے لبنان سے سعودی عرب داخل کی جانے والی ایمفٹامین کی 24 لاکھ گولیاں قبضے میں لے کر 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ منشیات سبزیوں اور پھلوں کی کھیپ میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔سعودی عرب میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے مملکت میں منشیات داخل کرنے کی بار بار سازشوں کے بعد ہم لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی خریداری روکنے پرمجبور ہیں۔ انسداد منشیات اور کسٹمز حکام نے مشترکہ آپریشن میں لبنان سے آئے پھلوں کی کھیپ کا معائنہ کیا۔
#مكافحة_المخدرات تحبط محاولة تهريب (2,466,563) قرص إمفيتامين مخدر، وتضبطها، بالتنسيق مع الجمارك السعودية ، مخفية داخل شحنة فاكهة رمان قادمة من لبنان. #الحرب_على_المخدرات#واس_عام pic.twitter.com/Qqr5hi6igi
— واس العام (@SPAregions) April 23, 2021
اسمگلروں نے انار کے پھل کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا ہے۔ ماضی میں سعودی عرب میں کیپٹاگن نامی منشیات کی 68 اعشاریہ 5 ملین گولیاں قبضے میں لے کر منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں مگر 25 اپریل 2021ء کو لبنان سے منشیات کی اسمگلنگ کی یہ سب سے بڑی کوشش تھی۔
آئندہ اتوار سے لبنان سے سعودی عرب کسی قسم کے پھل اور سبزیاں برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی حکومت کو چاہیے کہ وہ منصوبہ بندی کے تحت سعودی عرب کو منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیاں پر پابندی لگائے۔
ایم فیٹامین کی لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث پانچ افراد کو حفر الباطن گورنری میں گرفتار کیا گیا۔ان میں ایک مقامی اور چار غیرملکی ہیں۔النجیدی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی نے بتایا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کوشش ناکام بناتے ہوئے ایم فیٹامن نامی منشیات کی 2،466،563 گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ یہ کارروائی جنرل اتھارٹی کسٹمز کے تعاون سے دمام کی شاہ شاہ عبد العزیزبندرگاہ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی گئی۔ منشیات لبنان سے آنے والے انار کے پھلوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔



