لکھنو :(اردودنیا.اِن)یوپی میں پنچایت انتخابات کو لے کر سیاسی ہنگامہ ہے۔یہ ہنگامہ اس وقت اور بڑھ گیا جب بی جے پی نے عصمت دری کے معاملے میں سزا یافتہ سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کی اہلیہ کو ضلعی پنچایت کا انتخابی ٹکٹ دیا۔ اپوزیشن اس پر حملہ آورہوگئی۔ بیٹی بچائوپراپنی پول کھلتے دیکھ کراورجگ ہنسائی کے بعدبی جے پی نے بی جے پی نے کلدیپ سینگر کی اہلیہ کا ٹکٹ منسوخ کردیا۔
یوپی بی جے پی صدر سواتنترا دیو سنگھ نے کہا کہ پارٹی نے کلدیپ سینگر کی اہلیہ سنگیتا سینگر کا ٹکٹ منسوخ کردیاہے۔ یہ مشہور ہے کہ حالیہ پنچایت انتخابات میں سنگیتا سینگر کو بی جے پی نے انائو سے نامزد کیا تھا۔ کلدیپ سنگرمئوسے بی جے پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم ایل اے رہ چکا ہے۔ سال 2017 میں ، کلدیپ سنگھ سینگر کو اَناؤ کے مشہور ریپ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے بعد انہیں اگست 2019 میں بی جے پی نے پارٹی سے نکال دیا تھا اور اس کے بعد ان کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔گذشتہ سال عدالت نے کلدیپ سینگر کو عصمت دری اور اغوا کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔



