15 اپریل سے نہیں ہوگا 10؍ویں کا امتحان، حالات سازگار ہونے پرنئی تاریخوں کا علان
رائے پور :(اردودنیا.اِن) چھتیس گڑھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں کا امتحان کورونا کی ستم خیزی کے باعث ملتوی کردیا ہے۔ یہ امتحان 15 اپریل سے ہونا تھا ،لیکن اب اسے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ بورڈ نے اس کے لئے تمام تر تیاریاں تقریباً مکمل کرلی تھیں،تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی امتحان کا اگلا شیڈول جاری کیا جائے گا۔سکریٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر وی کے گوئل کے مطابق ریاست میں کرونا کی بڑھتے بحران اور کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر 10 ویں کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے،
یہ امتحان 15 اپریل سے منعقد ہونا تھا۔ اگلی تاریخ کا اعلان صورتحال بہتر کے بعد کیا جائے گا ۔خدشہ ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی ،تو بارہویں بورڈ کا امتحان بھی ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ریاست میں گذشتہ دو دن سے روزانہ 10 ہزار سے زیادہ نئے انفیکشن کی رپورٹ ہے ۔ آج شام سے رائے پور میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔



