چیچن صدر کا روس کو مطلوب دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا دعویٰ
چیچن صدر کا روس کو مطلوب دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن21؍جنوری (ایجنسیاں) جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپ کے آخری سربراہ کو ہلاک کر کے اپنی زندگی کا فرض پورا کر دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فکونٹاکٹی‘ پر پوسٹ ایک بیان میں چیچنیا میں دہشت گردوںکا خاتمہ اور آخری دہشت گرد کی ہلاکت چیچن حکومت اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔صدر قدیروف نے مزید لکھا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انہوںنے ایک دیہی علاقے کاتارایورت میں وفاق کو مطلوب چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔