تلنگانہ کی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کی وئیلیڈیٹی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے مدت ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنسیس کی وئیلیڈیٹی میں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں ریاستوں کو یہ ہدایات جاری کئے ہیں جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اب تک ان لوگوں کو جن کے لائسنس کی مدت ختم ہوجاتی تھی اور اس کے ایک سال بعد اگر وہ درخواست دے رہے ہوں تو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان سے پھر لرنرس ٹسٹ دینے کے لیے کہا جارہا تھا ۔

ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر گذشتہ سال 24 دسمبر سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ جب لالہ گوڑہ ، سکندرآباد کے ساکن ایک موٹر سٹ راج نے اس کے آٹو رکشا ( نان ٹرانسپورٹ ) اور ایک موٹر سیکل چلانے کے لیے اس کے لائسنس کی تجدید ( رینول ) کے لیے درخواست دی تھی ۔ اس کی وئیلیڈیٹی 30 جون 2018 تک تھی لیکن اس سے لرنرس لائسنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹسٹ دینے کے لیے کہا گیا تھا ۔ موٹر سٹس ، بالخصوص ٹرانسپورٹ لائسنس رکھنے والوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس دوبارہ حاصل کرنا مشکل کام ہوگا کیوں کہ اس میں انہیں میڈیکل سرٹیفیکٹ بیاچ حاصل کرنا ہوگا اور دوسری باتوں کو پورا کرنا ہوگا ۔

عہدیداروں کے مطابق مرکز نے ہفتہ کو ایک نیا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قواعد میں تبدیلیاں کئے ہیں اور موٹر سٹس کو ایک سال کا وقت فراہم کررہا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس وبا کی ابتر ہورہی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ مرکز نے ریاستی حکومتوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ہر روز کی اساس پر وزارت ٹرانسپورٹ کو جاری کئے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی تعداد کو اپ ڈیٹ کریں ۔ جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق انفارمیشن کے علاوہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے یہ بھی کہا گیا کہ ریاست میں ہر روز رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی تعداد کی تفصیلات روانہ کی جائیں تاکہ قومی سطح پر ایک ڈیٹا بیس رکھا جاسکے ۔

آٹو یونینس نے وئیلیڈیٹی میں ایک سال کی توسیع دینے حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تلنگانہ آٹو اینڈ موٹر ویلفیر یونین کے جنرل سکریٹری ایم دیانند نے کہا کہ مرکز کا یہ فیصلہ ایک قابل خیر مقدم اقدام ہے اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر کسی تاخیر کے بغیر عمل درآمد کیا جانا چاہئے

متعلقہ خبریں

Back to top button