قومی خبریں

ڈی آر ڈی او کرونا مریض کیلئے ثابت ہوگی ’اکسیراعظم

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCCI) نے ہفتہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے درمیان دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی۔ اس دوا کو 2-ڈی آکسی -ڈی-گلوکوز (2-DG) کا نام دیا گیا ہے۔ اس دوا کو ڈی آر ڈی او کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (INMAS) اور حیدرآباد سنٹر فارسیلولر اینڈ مالیکویرنے تیار کیا ہے۔

دوا کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ دوا اکسیر اعظم ثابت ہوگی۔ محکمہ جاتی منظوری سے قبل یہ دوا طبی تجربات میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ اس دوا کا تجربہ جن مریضوں پر کیا گیا ، نتائج مثبت ملے ہیں ۔ملک میں کورونا وائرس کی پہلی لہر سامنے آنے کے بعد ہی ڈی آر ڈی او نے اس دوا پر کام کرنا شروع کردیا تھا، اپریل 2020 میں ، ڈی آر ڈی اوکے سائنسدانوں نے لیب میں اس دوا پر تحقیق کی،

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مفید تر ثابت ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد ڈی سی جی آئی نے مئی 2020 میں دوا کے تجربات کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ تیسرے مرحلہ کے تجربہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 42 فیصد مریض جنہیں آکسیجن کی ضررورت تھی ، انہیں آ کسیجن کی صورت میں بھی نمایاں فائدہ نظر آیا ۔ خیال رہے کہ یہ دوا نہ تو کیپسول میں ہے اور نہ ہی انجکشن کی صورت میں ؛بلکہ یہ پاؤڈر کی شکل میں ہے۔ جب یہ دوا استعمال کے بعد جسم تک پہنچتی ہے تو کورونا متاثرہ کے خلیوں میں جمع ہوکر وائرس کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button