

پٹنہ:(اردودنیانیوز) بہار میں وزارت توسیع نہیں ہونے سے جڑے سوال پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہاہے کہ اس سے بہار کی عوام کا ہی نقصان ہورہاہے ۔بہار بے روزگاری کا سنٹر ہے ۔نتیش کمار کی 16سال سے چل رہی سرکار میں بہار ایک مجبور ریاست بن گیاہے یہ بہار کے لیے نقصان کا سبب ہے ۔
نتیش کمار نے کچھ دن پہلے ہی کہاتھا کہ انہیں زبردستی وزیراعلیٰ بنایاگیاہے ،تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص کو زبردستی وزیراعلیٰ بنایاگیا ہو وہ بہار کے لیے کیا کام کرے گا۔اپوزیشن لیڈر نے نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا ۔انہوںنے کہاکہ نتیش کمار نے پہلے ہی سے عوام کے رائے کی چوری کررہی ہے ۔
ان کی حکومت کا تو تاریخ رہا ہے کہ وہ چور دروازے سے آتی ہے ،طلبہ ،نوجوان ،سرکاری ملازمین ،ٹھیکیدار ،جیویکا دیدی کوئی بھی اس سرکار سے خوش نہیں ہے ۔اپنے اختیار کے لیے لوگ جاتے ہیں تو لاٹھی ڈنڈے کھاتے ہیں۔ تیجسوی نے سنیچر کو صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ بہار میں اگر کوئی کام نہیں ہوگا ،ترقی نہیں ہوگی ،صرف بدعنوانی ہوگی ،جرائم بڑھے گا تو اس کے لیے نتیش کمار ذمہ دار نہیں ہوںگے ۔ابھی بس یہی چل رہاہے کہ وزارت کی توسیع کیوں نہیں ہورہی ہے ۔میں نے تو پہلے بھی کہاتھا کہ کچھ فیصلے ہیں جو بھاجپا کو وزیراعلیٰ سے کرانے ہیں اب ان لوگوں میں پتہ نہیں کیا چل رہاہے کہ اتنی تاخیر ہورہی ہے ۔تیجسوی نے کہاکہ نتیش کمار ہر چیز سے پلا جھاڑتے ہیں ۔ذمہ داری کسی چیز کی لی ہے کیا ۔انہوں نے بہار میں60 بڑے گھوٹالے ہوئے کیا انہوںنے اس پر کنٹرول کیا۔



