
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کانگریس نے بدھ کے روز اپنے ڈیجیٹل چینل INC TV کا آغاز کیا جس پر پروگرام باقاعدہ طور پر 24 اپریل کو قومی یوم پنچایت پر نشر ہونا شروع کردیں گے۔یہ چینل راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکاارجن کھڑگے،کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اور کچھ دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں لانچ کیا گیا ہے۔سرجے والا نے صحافیوں کوبتایا ہے کہ آج باباصاحب کا یوم پیدائش ہندوستان کے آئین اور آئینی حقوق کا جشن ہے۔
باباصاحب کا یوم پیدائش غلامی ، قدامت پسندی اور توہم پرستی کے خلاف مکمل انقلاب کا جشن بھی ہے۔ باباصاحب کایوم پیدائش بھی بغیر کسی دبائو اور فتنہ کے اظہار رائے کی آزادی کا جشن ہے۔سرجے والا نے کہا کہ اس چینل پر روزانہ آٹھ گھنٹے براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگا اور اس مدت میں مزید توسیع کی جائے گی۔



