بین ریاستی خبریںسرورق

کرناٹک حکومت نے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی ہڑتال پر پابندی لگائی

بنگلورو :(اردودنیا.اِن)کرناٹک حکومت نے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملازمین کی غیر معینہ مدت ہڑتال پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ متعدد امور پر ہڑتال تین دن سے جاری تھی ، جس سے ریاست کی بس سروس متاثر ہوئی۔ محکمہ نے پابندی کا حکم جاری کیاہے تاکہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہ نے کہاہے کہ ہڑتال صنعتی تنازعات ایکٹ کی دفعات کے خلاف ہے۔

محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تنازعہ کو انڈسٹریل ٹریبونل ، بنگلور وکوبھیج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ملازمین کو کام پر واپس آنے کی اپیل کی تھی اور یہ واضح کردیا تھا کہ چھٹے پے کمیشن کے مطابق ان کے مطالبات کوپورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح کیا کہ حکومت چھٹے پے کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔

ان کامطالبہ درست نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ہڑتال کرنے والے مزدور اپنا مطالبہ واپس نہیں لے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بنگلورو سمیت پوری ریاست میں بس سروس تعطل کا شکار ہے۔ دور دراز سے آفس آنے والے ملازمین کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button