کسان تحریک: پی چدمبرم کی حکومت کو وارننگ،بے گناہ کسانوں کو نہ پھنسائے ورنہ اورتیزہوگی تحریک
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ لال قلعے کے واقعے میں بے گناہ کسانوں کونہ پھنسائے ورنہ ان کا احتجاج مزید تیزہو گا، تاہم آزاد نے 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد اور لال قلعہ والے واقعے پر بھی تنقید کی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں آزاد نے کہا کہ حکومت واقعے کے ذمہ دار اصل مجرموں کو گرفتار کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تینوں زرعی بلوں کو قانونی حیثیت دینے سے قبل پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ یا سلیکٹ کمیٹی کو نہ بھیج کر غلطی کی تھی اور اسی وجہ سے کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔
چدم برم نے میٹنگ میں کہاکہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ بے گناہ کسان لیڈران کو ملوث کرکے ایک اور غلطی نہ کرے۔ اگر وہ ایسا کرتی ہے تو یہ تحریک مزید بہت بڑی شکل اختیار کرلے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایساکام نہ کرے، کیوں کہ کسان ہمارے اپنے ہیں اور انہوں نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔




