قومی خبریں

کشمیر: ترال میں مڈبھیڑ ، مبینہ انصار غزوۃ الہند کے سربراہ سمیت دو جنگجو ہلاک

سری نگر :(اردودنیا.اِن)جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر میں واقع ضلع پلوامہ کے نوبگ ترال میں ایک مسلح تصادم کے دوران مبینہ انصار غزوۃ الہند کے سربراہ سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کشمیر زون پولیس کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیاکہ ترال انکاؤنٹر میں انصار غزوۃ الہند کے سربراہ امتیاز شاہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اس کامیابی پر مبار کباد پیش کی ہے،

علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔اس سے پہلے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ترال کے نوبگ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوک جنگجوئوں کی شناخت کی جا رہی ہے،

نیز علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ترال کے نوبگ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے  درمیانی شب مذکورہ علاقہ کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب بڑھنے کے دوران وہاں موجود جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ ان کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجو ہلا ک کئے چکے ہیں ،جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button