تلنگانہ کی خبریں

کلواکنٹلا کویتا رکن قانون ساز کونسل نے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے5لاکھ روپیئے منظور کرواے

حیدرآباد۔ 9/ڈسمبر (پریس نوٹ) ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے شہر حیدرآباد کے علاقہ فرسٹ لانسر سے تعلق رکھنے والی غوثیہ بیگم زوجہ رفیق احمد جنکی عمر 45 سال ہے ان کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپئے منظور کئے اور وزیر اعلیٰ کی دختر شریمتی کلواکنٹلا کویتا رکن قانون ساز کونسل نے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے وزیر اعلیٰ سے 5 لاکھ روپئے رقم کی منظوری کی درخواست کی تھی۔

غوثیہ بیگم گزشتہ 2 ماہ سے بلڈ کینسر کے مرض سے نبرد آزماہیں اور غوثیہ بیگم کے افراد خاندان ان کے علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔ غوثیہ بیگم کے شوہر رفیق احمد جو ایک چھوٹی سی اسٹیشنری شاپ چلاتے ہیں اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلہ میں مسلسل سرگرداں رہنے کی وجہہ سے کاروبار پر توجہ بھی مرکوز کرنے سے قاصر رہے

جس کا اثر ان کے خاندان کے ضروریات زندگی پر بھی پڑا۔ رفیق احمد نے اپنے احباب کی وساطت سے محترمہ کویتا کنٹلا سے رجوع ہوتے ہوئے اپنی اہلیہ کے علاج میں تعاون کی درخواست کی اور انہوں نے کلواکنٹلہ کویتا کو بتایا کہ وہ اپنی جمع پونجی پوری رقم اپنی اہلیہ کے علاج پر خرچ کرچکے ہیں اور مزید علاج کے اخراجات ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

محترمہ کویتا نے رفیق احمد سے ان کی فریاد رسی سننے کے بعد چیف منسٹر کے دفتر سے رجوع کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے مالی امداد جاری کرنے کی خواہش کی۔ غوثیہ بیگم کے علاج کیلئے امداد کی درخواست کو وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے کا ایل او سی (لیٹر آف کریڈٹ) نمبر جاری کیا۔ غوثیہ بیگم کا علاج شروع سے ہی نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں جاری ہے۔ محترمہ کویتا نے غوثیہ بیگم کے افراد خاندان کو آج اپنے پاس مدعو کرتے ہوئے انہیں دفتر چیف منسٹر سے جاری کردہ لیٹر آف کریڈٹ حوالہ کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائرکٹر کو فون کرتے ہوئے غوثیہ بیگم کے علاج پر خصوصی توجہہ مرکوز کرنے اور ان کے علاج کی تفصیلات سے وقتاً فوقتاً انہیں کے کویتا کو واقف کروانے کی ہدایت دی۔

محترمہ کویتا کے اس جزبہ خیر سگالی اور ہمدردی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے رفیق احمد صاحب نے کہا کہ انسانیت دوست سیکولر زم کے علم بردار وزیر اعلیٰ نے ان کی درخواست پر مثبت ردعمل کے ذریعہ ان پر جواحسان کیا ہے اس پر ان کے افراد خاندان وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرر اؤ صاحب کے احسان مند ہیں۔ اس کے علاوہ رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل محترمہ کویتا نے جس تیزی سے ان کی درخواست پر مدد منظور کروائی جس کے باعث میری اہلیہ کے بہترین علاج اور نئی زندگی کی امید جاگی ہے جس پرہم دل کی عمیق گہرائیوں سے محترمہ کویتا کے بھی مشکور ہیں.

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button