قومی خبریں

کمال جائسی نہیں رہے

 

ممبئی:/27ڈسمبر۔(محمد حسین ساحل) اُردو کے مشہور و معروف شاعرکمال جائسی طویل علالت کے بعد بروز سنیچر27دسمبر2020کو مالک حقیقی سے جاملے۔ ان کا آبائی وطن کانپور،یوپی تھا ، ان کے والد محترم کوثر جائسی بھی مشہور شاعر ہو گزرے ہیں ۔کمال جائسی گزشتہ تین دہائیوںسے میرا روڈ،ضلع تھانہ میں مقیم تھے۔میرا روڈ میں مشاعرے کے انعقاد کی داغ بیل انھوں نے ہی ڈالی۔اس کے لئے میرا یکتا کمیٹی تشکیل دی جس کے وہ فاونڈر ممبر بھی تھے۔ ان کامجموعہ کلام ” کہو کیا جواب دوں “ منظر عام پر آچکا ہے۔کمال جائسی کی کسی مشاعرہ میں شرکت مشاعرہ کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی ۔اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت فردوس عطا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button