سرورققومی خبریں

کنگنا راناوت کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے جاری کیا سمن

کنگنا راناوت کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے جاری کیا سمن

عدالت
ممبئی : (اردودنیا.اِن)اداکارہ کنگنا راناوت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔نغمہ نگار جاوید اختر نے ان پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر ممبئی کی ایک عدالت نے کنگنا کے خلاف سمن جاری کیا۔ سٹی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف شکایت درج کروائی ہے،

جس میں مبینہ طور پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لئے اگلی تاریخ مقرر کردی ہے۔اندھری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے دسمبر 2020 میں جوہو پولیس کو ہدایت دی تھی کہ اختر کی طرف سے راناوت کے خلاف گذشتہ سال نومبر میں عدالت کے سامنے دائر توہین عدالت کی تحقیقات کی جائے۔

پیر کو عدالت میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ راناوت کے خلاف شکایت کنندہ جاوید اختر کی طرف سے لگائے گئے مبینہ الزامات کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ عدالت نے کیس میں سماعت کی اگلی تاریخ یکم مارچ مقرر کردی ہے۔اختر کے وکیل جے کمار بھاردواج نے پیر کو عدالت کو بتایا کہ پولیس نے گذشتہ ماہ راناوت کو سمن جاری کیا تھا،

جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے پولیس کے سامنے حاضر ہوں لیکن ابھی تک کنگنا نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اس پر عدالت نے کنگنا رناوت کو سمن جاری کیا ہے۔اختر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ گذشتہ سال جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک انٹرویو میں راناوت نے ان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے تھے۔

نغمہ نگار نے دعویٰ کیا تھا کہ راناوت کے بے بنیاد تبصرے سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ کنگنا اکثر اپنے بیانات کو لے کر تنازعات میں رہتی ہیں۔ مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہوں نے ناتھورام گووڈسے کولے کر ٹویٹ کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button