بین ریاستی خبریں

کوروناوائرس: اندور میں ماسک نہیں پہنے پرلوگوں کو گرفتارکر بھیجا جارہا ہے جیل

اندور: (اردودنیا.اِن)کورونا سے بچاؤ کے لیے ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو سخت پیغام دینے کے لیے جمعرات سے یہاں عارضی جیل کا نیا نظام شروع کیا گیا ،احتیاطی تدابیر کے طور پر عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے گھوم رہے افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جارہا ہے۔ محکمہ جیل کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار بھانگرے نے بتایا کہ انتظامیہ کے حکم پر اسنیہ لتا گنج علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس کو عارضی جیل بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی جیل میں 15 اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اور قیدیوں پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔بھانگرے نے بتایا کہ گنجان آباد آبادی والے کھجرانہ کے 20 افراد عارضی جیل کے پہلے قیدی بن گئے جو بغیر ماسک پہنے عوامی مقامات پر گھوم رہے تھے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ان افراد کو پولیس نے فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 151 کے تحت گرفتار کیا تھا اندور ریاست کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس ضلع میں 24 مارچ 2020 سے 31 مارچ تک تقریبا 35 لاکھ کی آبادی والے ضلع میں کورونا وائرس کے کل 70309 مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 962 افراد علاج کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button