سرورققومی خبریں

کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں نے لگایا گائے کا گوبر اکھلیش یادو نے کہا، اب اس پرہنسیں یاروئیں!ویڈیو

لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہر روز لاکھوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔وہیںلوگوں میں کورونا وائرس کے خطرے کولے کرخوف بھی بہت زیادہ ہے۔ دریں اثنا بہت سے لوگ کورونا سے بچنے کے لئے توہم پرستی کا سہارا لیتے بھی نظر آئے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لو گ کورونا سے بچنے کیلئے گائے کے گوبر کا پیسٹ اپنے جسم پر لگارہے ہیں ۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرنے کے ساتھ لکھا ہے کہ اب اس پر ہنسیں یا روئیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اپنے جسم پر گائے کا گوبر لگانے کے بعد سوریا نمسکار بھی کررہے ہیں۔ بتادیں کہ یہ ویڈیو گجرات کے احمد آباد کی ہے۔ اس ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے جسم پر گائے کے گوبر اور پیشاب کو اس یقین کے ساتھ لگایا ہے کہ اس سے وہ کووڈ 19 سے بچ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button