تلنگانہ کی خبریں

کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع پرہاسپٹل میں ایک شخص ڈھیر

ایک شخص نے ٹسٹ کی قطار میں دم توڑ دیا‘ کورونا پازیٹیو نوجوان کی آر ٹی سی بس سے ٹکرا کر خودکشی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کے ٹسٹ کیلئے پہنچنے والے شخص کو جیسے ہی نتیجہ پازیٹیو ہونے کی اطلاع ملی ہاسپٹل کے احاطہ میں ہی اس کے قلب کی حرکت بند ہوگئی ۔ یہ واقعہ ضلع کھمم کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا ۔ تیلاڈا منڈل کے 55 سالہ ویلادری کورونا علامتو ں سے متاثر تھا ، کورونا کا ٹسٹ کرانے کیلئے اپنی شریک حیات کے ساتھ تیلاڈا کے سرکاری ہاسپٹل پہنچا ، ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کی ہاسپٹل عملہ کی جانب سے اطلاع دینے پر وہ پریشان ہوگیا اور قلب پر حملہ ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل کے احاطہ میں ہی اس نے دم توڑ دیا جبکہ اس کی شریک حیات کو کہا گیا کہ کورونا ٹسٹ کی رپورٹ نگیٹیو برآمد ہوئی ۔
کئی گھنٹوں تک اس کے قریب کوئی نہیں پہنچا جبکہ اس کی بیوی لوگوں سے اس کی مدد کرنے کیلئے منت و سماجت کرتی دیکھی گئی ۔ کھمم ضلع کے ہیڈ کوارٹر پر واقع سرکاری ہاسپٹل کے ڈائیلاسیس سنٹر میں علاج کرانے کیلئے کورونا ٹسٹ کرانے کی شرط رکھی گئی ہے
جس پر ایک 60سالہ بیمار شخص آنند چاری جو چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں ہے وہ شخص کھمم کے قدیم بس اسٹانڈ کے احاطہ میں موجود کووڈ ٹسٹ سنٹر پہنچا اور وہیں قطار میں انتظار کرتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ ایک اور واقعہ میں ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں ایک 32سالہ نوجوان نے کورونا سے متاثر ہونے پر آر ٹی سی بس سے ٹکراکر خودکشی کرلی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button