
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کے یومیہ کیسز گذشتہ کئی دنوں سے 3 لاکھ درج ہوگئے ہیں ،ہفتے کے روز ایک بار پھر کورونا کے 3 لاکھ سے زائدکیسز درج ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 26 ہزار 98 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس دوران 3890 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ نئے اعداد و شمار میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں سے کہیں زیادہ ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 353299 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 37 لاکھ سے کم ہوکر 3673802 ہوگئی ہے۔اس طرح سے آج کے کیسزکو شامل کرنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 72 ہزار 907 ہوگئی ہے ، جبکہ صحت یاب والے لوگوں کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے ،
اس کے علاوہ مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 207 ہو گئی ہے۔ کورونا کے خلاف اس لڑائی میں کورونا کی جانچ کا کردار اہم ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1693093 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے ، جس کے بعد مثبت شرح 19.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔



