بین ریاستی خبریں

کولکاتہ : حکمراں ٹی ایم سی کو اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں دھچکا

کولکاتہ : حکمراں ٹی ایم سی کو اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں دھچکا


کولکاتہ : (اردودنیا.اِن) حکمراں ٹی ایم سی کو اس سال کے اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں دھچکا لگا ہے۔ ممتا بنرجی نے کابینہ سے الگ ہونے اور ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ دن بعداب راجیو بنرجی نے آج ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

بنرجی کے بی جے پی میں شمولیت کولے کر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔دومجور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے اور سابق وزیر جنگلات آج صبح اسمبلی گئے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر بمان بنرجی کو پیش کیا۔ اس دوران بنرجی کو ممتا بنرجی کی تصویر کے ساتھ دیکھا گیا۔ اسمبلی چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی کو بھیج دیا۔

راجیو بینرجی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کیا ہے، میں پارٹی (ترنمول کانگریس) کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے لوگوں کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ بی جے پی میں شمولیت کے امکان کولے کر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی سیاسی جماعت سے وابستہ رہنے کی ضرورت ہوتی ہے،

لوگ ہمیشہ پارٹی سے وابستہ لیڈر کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں نے آج تک بی جے پی لیڈران سے بات نہیں کی۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں آنے والے دنوں میں دومجور اسمبلی حلقہ کی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 31 جنوری کو بنرجی کے آبائی ضلع ہائوڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button