جرائم و حادثات

کوچنگ جارہے دو بھائیوں کویوپی روڈ ویز بس نے کچلا، موقع پر ہلاک

کوچنگ جارہے دو بھائیوں کویوپی روڈ ویز بس نے کچلا، موقع پر ہلاک

بس

کرنال: (اردودنیا.اِن) ہریانہ کے ضلع کرنال میںواقع حادثہ میں ہفتے کے روز ایک گھر کے دو چراغ بجھ گئے۔ روڈ ویز بس نے اسکوٹی میں سوار دو بھائیوں کو کچل ڈالا۔ دونوں بھائی کوچنگ سینٹر جانے کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ ایک حادثہ پیش آگیا۔ جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی ، اہل خانہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی شناخت آشیش اور امیت کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی غرض کرنال کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں کوچنگ کر رہے تھے۔ ہفتے کے روزجب وہ نرمل کوتیا چوک پہنچے ،تو ایک روڈ ویز بس نے لال بتی جمپ کرکے ان بھائیوں کچل ڈالا۔

بس اترپردیش روڈ ویز کی تھی۔ مسافروں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے،پولیس نے روڈ ویز بس کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، محکمہ سے رابطہ کرکے ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button