اسپورٹس

کے ایل راہل دوسرے مقام پر برقرار ،وراٹ کوہلی چھٹے نمبر پر پہنچے

کے ایل راہل
AFP

آئی سی سی ٹی 20- رینکنگ

دبئی:(اردودنیا.اِن)ہندوستانی کرکٹر لوکیش راہل نے بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ کی بیٹنگ لسٹ میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا۔ اس فہرست میں کپتان وراٹ کوہلی کو ایک مقام کا فائدہ ہوا اور وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ راہل 816 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان (915) سے پیچھے ہیں ،

جنہوں نے اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی ہے ، جبکہ کوہلی کے 697 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم (801) ایک مقام کے فائدے کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے۔

دونوں ممالک کے مابین جاری سیریز کے پہلے دو میچوں کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے ابتدائی میچ میں ناقابل شکست 99 رنز بنائے تھے جس سے انہیں محض آٹھ میچوں کے بعد 46 مقام کے فائدے کے ساتھ 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ،

جبکہ اوپنر مارٹن گپٹل 97 رنز کی اننگز کی بدولت تین مقام کے فائدے کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آگئے۔آسٹریلیائی کے مارکس اسٹوئنس 77 مقام کے اضافے سے 110 ویں ، جبکہ میتھیو ویڈ 118 ویں نمبر پر ہے۔ گیندبازوںکی فہرست میں پہلے پانچ مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،

جس میں افغانستان کے راشد خان (736) سرفہرست ہیں۔ٹاپ 10 گیندبازوںمیں کوئی ہندوستانی گیندبازشامل نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چھٹے ، مچل سینٹنر ساتویں ، ایش سوڑھی 11 ویں اور ٹرینٹ بولٹ 49 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button