تلنگانہ کی خبریں

کے کویتا کو واسق الرحمٰن کی سنکرانتی کی مبارکباد

واسق الرحمٰن رکن قانون ساز کونسل کویتا کو سال نو اور سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے

کورٹلہ: 14 /جنوری (واسق الرحمٰن)واسق الرحمن سکریٹری گلوبل ویلفیر سوسائیٹی و نامہ نگار صحافی دکن کورٹلہ نے حیدرآباد میں واقع ٹی آریس رکن قانون ساز کونسل و تلنگانہ جاگروتی صدر کلواکنٹلہ کویتا کی قیامگاہ پہونچ کر ان سے ملاقات کی۔اس دوران واسق الرحمن کویتا کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے سال نو اور سنکرانتی کی مبارکباد دی۔

رکن کونسل کے کویتا نے ان سے ملاقات کرکے انہیں سنکرانتی کی مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے۔کویتا نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ سال اچھی صحت کے ساتھ ساتھ سب کو خوشی اور مسرت بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ سال نو اور سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ کے عوام ساری ریاست کی ترقی کے لئے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صرف ریاست تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بھائی چارہ امن و امان قائم رہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سال گذشتہ جو ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہے۔بالخصوص کورونا کے باعث ساری دنیا بے چینی کا شکار ہوگئی ۔دعا ہے کہ ایسے حالات کا اعادہ نہ ہو۔اس موقع پر محمد شمس الدین جونیر اسسٹنٹ ریونیو ڈپارٹمنٹ ابراہیم پٹنم اور دیگر موجود تھے۔

               مزیدخبروں کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button