ممبئی:29/ڈسمبر (اردودنیانیوز) اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریلوے سیکوریٹی فورس کی خاتون پولس افسرلتابنسوڑے نے گرانٹ روڈریلوے اسٹیشن پرایک ریلوے مسافرکی جان بچائی۔میڈیاخبروں کے مطابق وز یر داخلہ انیل دیشمکھ نے بہادرپولس افسرلتابنسوڑے کی ہمت کی داددی جس نے ریلوے ٹریک پرغنودگی کے عالم میں ایک مسافرکوٹریک پرگرتے ہوئے دیکھا۔مذکورہ خاتون پولس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ٹریک پرگرے ہوئے مسافرکواٹھایااورپلیٹ فارم پرموجودمسافروں کی مددسے اسے پلیٹ فارم پرگھسیٹ لیا۔ذراسی بھی تاخیرہونے پرگرانٹ روڈاسٹیشن پرآنیوالی ٹرین سے مسافر کے کچلے جانے کے امکانات تھے۔