پنجی: (اردودنیا.اِن)گوا قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 24 مارچ سے شروع ہوگا۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع منگل کو دی ہے۔ریاستی اسمبلی کی سکریٹری نمرتا نے صحافیوں کوبتایاہے کہ چیف منسٹر پرمود ساونت 24 مارچ کو سہ پہر بجٹ پیش کریں گے۔
وزیر خزانہ کے پاس وزارت خزانہ کاچارج بھی ہے۔عہدیدار نے بتایاہے کہ اسمبلی اجلاس بدھ سے شروع ہوگا اور 16 فروری کواختتام پذیر ہوگا اوراس میں مجموعی طور پر 14 کاروباری دن ہوں گے۔ انہوں نے بتایاہے کہ اس عرصے کے دوران متعددسرکاری بل ، 15 نجی ممبروں کی تجاویز اور نجی ممبروں کے بل بحث کے لیے آئیں گے اور ہر روز توجہ طلب تجاویز پیش کی جائیں گی۔



